ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / لوک سبھا میں دلتوں اور مسلمانوں پر ظلم کو روکنے کے لیے مرکز سے قدم اٹھانے کی اپیل

لوک سبھا میں دلتوں اور مسلمانوں پر ظلم کو روکنے کے لیے مرکز سے قدم اٹھانے کی اپیل

Mon, 01 Aug 2016 21:31:14    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک طویل روایت کا ذکر کرتے ہوئے لوک سبھا میں اپوزیشن اراکین نے دلت اور مسلم کمیونٹی کے خلاف حالیہ دنوں میں ہونے والے ظلم و ستم کا مسئلہ اٹھایا اور اسے روکنے کے لیے مرکزی حکومت سے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ایوان میں وقفہ صفر کے دوران ترنمول کانگریس کے سدیپ بندوپادھیائے نے کہاکہ ملک فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا طرفدار رہا ہے لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے دلتوں اور مسلم کمیونٹی کو تشدد کا نشانہ بنایاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ گؤ رکشا کے نام پر ملک میں بدامنی پھیلا نے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے ۔سی پی ایم کے پی کے بیجونے بھی دلتوں کے خلاف مظالم کا معاملہ اٹھایااورکہاکہ بہاراوراترپردیش میں اس طرح کے واقعات زیادہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل اسی مسئلے کو لے کر گجرات میں ایک بڑی ریلی ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ دلت خاندان انتہائی خراب حالات میں رہ رہے ہیں اور ان پر ظلم و ستم کرنے والوں کے خلاف کیس تک درج نہیں کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے خود اس معاملے میں سخت رخ اپنایا ہے اوراب مرکزی حکومت کو اس معاملے میں کارروائی کرنی چاہیے ۔


Share: